وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم اور ریلوے کے محکمے پر چیف جسٹس صاحب کا بہت بڑا احسان ہے ، رائل پام کا قبضہ ڈیکلیئر ہو گیا ہے،چودہ سو سے زائد کیس زیرالتواتھے، 30روز میں ان کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل پام کا کیس جسٹس عظمت سعید پیر سے اسلام آباد میں سنیں گے.
123کیس ایسے ہیں جن پہ ہائیکورٹ سے حکم امتناع ہے جبکہ اربوں روپے کی پراپرٹی پر حکم امتناعی ہے ، 1990کے کیسوں میں حکم دیا گیا ہے کہ 30 دن میں ان کے فیصلے کیے جائیں۔