• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند سے حادثات، 12 زخمی، موٹر وے کھول دی گئی

لاہور روڈ پر دھند کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جبکہ دھند میں کمی کے بعد شیخوپورہ سے لاہور تک موٹروے کھول دی گئی ہے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق لاہور روڈ پر دھند کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں 12افراد زخمی ہوگئےجنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہےکہ تمام موٹر وے پشاور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے فیصل آباد اور لاہور تک کھول دی گئی ہے۔

اس سے قبل رات میں پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے بند کی گئی تھی۔

شدید دھند کی وجہ سے حادثات سے بچنے کے لیے موٹروے پولیس نے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے ایم ٹو ، فیصل آباد اور گوجرہ میں موٹر وے ایم فور بند کو بند کر دیا تھا۔

اس موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو رات میں سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں دھند کی پیش گوئی کردی۔

تازہ ترین