کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ صورت حال اور سکریٹری شہباز احمد کے استعفی پر پی ایچ ایف کے سابق ڈی جی نوید عالم اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سکریٹری پھٹ پڑے،ان دونوں نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ پی ایچ ایف کو چار سال سے بھی کم عرصے میں حکومت کی جانب سے ایک ارب روپے سے زائد گرانٹ دی گئی، جس کو کھیل پر ترقی کے بجائے صرف لٹایا گیا، انہوں نے نیب سے اپیل کی ہے کہ پی ایچ ایف کو دی جانے والی گرانٹ کا احتساب کیا جائے، نوید عالم نے کہا کہ پیرا شوٹر لوگوں نے پاکستان ہاکی کو برباد کیا اور اب اس تباہی کا الزام حکومت پر لگایا جارہا ہے، حیدر حسین نے کہا کہ پی ایچ ایف کے سکریٹری نے کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود اور کھیل کی ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کیا، صرف اقربا پروری کی گئی، کے ایچ اے اور پنجاب میں متوازی ایسوسی ایشنز قائم کی گئی کیا اس طرح کھیل میں ترقی ہوسکتی تھی۔