• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال نو کا جشن،گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل متعارف کروادیا


سال2019 کا جشن منانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا اور اس خوشی کے موقع پر اپنا نیا ڈوڈل متعارف کروا دیا ۔

نئے سال کے حوالے سے جاری کئے گئے اس ڈوڈل میں دو ہاتھی بے صبری سے گھڑی کی جانب دیکھ رہے ہیں جس کا کانٹا بس بارہ کے ہندسے پر آنے ہی والا ہے یعنی جیسے ہی غبارے پھٹیں گے ہم نئے سال میں داخل ہوجائیں گے ۔

دنیا بھر میں سال نو کے جشن کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں اورہر فرد اپنے طور پر نئے سال کومنفرد انداز میں خوش آمدید کہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تازہ ترین