کراچی میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بڑا انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع جنوبی کے 20 پولیس اہلکاروں کو زون بدر کر دیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مذکورہ اہلکار طویل عرصے سے ضلع جنوبی کے مخصوص تھانوں میں تعینات تھے اور ان کے خلاف غیر سماجی سرگرمیوں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ جاتی تحقیقات کے دوران 20 اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اہلکار بارہا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ضلع جنوبی کے مخصوص تھانوں میں تعیناتی حاصل کرتے رہے ہیں۔