اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کیلئے سنجیدہ ہے ۔جلد خطے کے عوام کیلئے خوشخبری دینگے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نےسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر جعفری نےکہا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں حکومت اپنا کردار ادا کرے، یہاں کے عوام کو فاٹا کی طرح قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔