• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل دپیکا پڈوکون نے اپنی زندگی کی33 بہاریں دیکھ لیں۔

5جنوری1986کو ڈنمارک کے داراحکومت کوپن ہیگن میں مشہور بھارتی بیڈمنٹن اسٹار پرکاش پڈوکون کے گھر جنم لینے والی دپیکا پڈوکون نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔

2006میں کناڈافلم ایشوریا سے بطور ہیروئن اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی دپیکا کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آمد2007میں بلاک بسٹر فلم "اوم شانتی اوم"کے ذریعے ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے مدِ مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔

اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم سے بیشمار ایوارڈز اور اعزازت سمیٹنے والی دپیکا نے اسکے بعدہاؤس فل،بچنا اے حسینو،چاندنی چوک ٹو چائنا، لو آج کل،لفنگے پرندے،کھیلیں ہم جی جان سے،آراکشن ،دیسی بوائز، کاک ٹیل،ریس ٹو،یہ جوانی ہے دیوانی،چنائے ایکسپریس، رام لیلا ، ہیپی نیو ائیر اور باجی راؤ مستانی میں کام کرتے ہوئے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اورہالی وڈ میں بھی اینٹری دی ۔


نامور ایکشن ہیرو وِن ڈیزل کے ساتھ ٹرپل ایکس زینڈر کیج میں جلوہ گر ہو کر بہترین اداکاری کی جبکہ دپیکا کی آخری فلم 'پدماو ت تھی جو گذشتہ سال ریلیز ہوئی اور اس فلم نے بھی ریکارڈ بزنس کیا ۔

واضح رہے کہ فلم 'پدماوت رواںسال 25 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی جس میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔


یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔



شادی کے بعد جوڑے نے 3 استقبالیہ تقاریب کا انعقاد بھی کیا تھا۔

دیپ ویر کی شادی کا چرچہ بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا ۔

فلمی مصروفیات کی بات کی جائے تو دپیکا جلد اپنی نئی آنے والی فلم چھپک میں ایک تیزاب گردی کیخلاف لڑنے والی بہادر لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔

تازہ ترین