• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی ڈش’ ڈوسہ‘ کو بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ریسٹورنٹ کے مینو کی تصویر شیئر کی جس میں بھارت کی ایک ڈش’ ڈوسہ‘ کو دپیکا پڈوکون کا نام دیا جاچکا ہے۔

تصویر شیئر کرنے کے ساتھ دپیکا نے لکھا کہ نئے سال کے آغاز کا کیابہترین انداز ہے، نئے سال کی مبارک باد۔


اس وقت دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ اپنے ہنی مون پرہیں۔

یاد رہے کہ نویر سنگھ کی نئی ایکشن فلم ’سمبا‘ نے اپنے ریلیز ہونے سے اب تک بھارت بھر سےایک سو بائیس جبکہ دنیا بھر سے 39.85کروڑ کا شاندار بزنس کرلیا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ فلم ’سمبا‘ریلیز کے پہلے منگل کو سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔


شادی کی تقریب میں فیملی ممبرز اور صرف قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی جبکہ شادی کے بعد جوڑے نے 3 استقبالیہ تقاریب کا انعقاد بھی کیا تھا۔

تازہ ترین