• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ممبئی میں اسٹار اسکرین ایوارڈ تقریب کے دوران جب رنویر سنگھ نے اہلیہ( دپیکا)سے محبت کا اظہارکیا تو وہ روپڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اسٹار اسکرین ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بالی ووڈ کےستاروں نے شرکت کی جن میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی شامل تھے۔تقریب کے دوران رنویر سنگھ کو فلم ’پدماوت‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔


ایوارڈ موصول کرنے کے بعد رنویر سنگھ نے دپیکا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'فلم میں تو مجھے رانی نہیں ملی لیکن حقیقی زندگی میں مجھے میری رانی مل گئی ہے ۔

رنویر نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ 6 سال سے میری کامیابی صرف دپیکا کی وجہ سے ہے کیونکہ انہوں نے مجھے جوڑے رکھا ۔


رنویرکی باتیں سن کردپیکا اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اور وہ روپڑیں۔

واضح رہے کہ فلم 'پدماوت رواںسال 25 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی جس میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کے بعد جوڑے نے 3 استقبالیہ تقاریب کا انعقاد بھی کیا تھا۔

تازہ ترین