• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا بجٹ مختص کرنے پر ازخود نوٹس نمٹا دیا

لاہور (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا بجٹ مختص کرنے پر ازخود نوٹس نمٹا دیا ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر سلمان کاظمی نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی سرکاری رہائش گاہوں کے مسائل ہیں۔جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کیلئے پے کمیشن نے 16.60 بلین مختص کر دیئے ہیں ۔ میں ان لوگوں پر سخت ناراض ہوتا ہوں جو شکرانہ ادا نہیں کرتے۔عدالت نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا بجٹ مختص کرنے پر از خود نوٹس نمٹا دیا۔
تازہ ترین