• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری نے پی آئی اے کا ٹوکیو روٹ بند کرنے کے فیصلے کا نوٹس لے لیا

ٹوکیو(عرفان صدیقی)وزیر اعظم کے مشیر برائے آوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے پی آئی اے کا ٹوکیو روٹ بند کرنے کے فیصلے کا نوٹس لے لیا ہے گزشتہ روز روزنامہ جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ بلاشبہ وہ ایوی ایشن کے وزیر نہیں ہیں لیکن پی آئی اے کی ٹوکیو فلائیٹس کی بندش سے بیرون ملک مقیم پاکستانی متاثر ہورہے ہیں لہذا وہ اس مسئلے کے حوالے سے متعققہ حکام سے معلومات حاصل کریں گے دوسری جانب ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے جمعہ گیارہ جنوری کو سفارتخانہ پاکستان کسے سامنے اس اہم مسئلے پر احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی آواز وزیر اعظم تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین