• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں دنیا کاسب سے بڑا کار شو شروع


جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دنیا کے سب سے بڑے کسٹم کار شو کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے جس میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا اورریسنگ کارزسمیت چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اس سال ٹوکیو آٹو سیلون 2019میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز سمیت شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرررہی ہیں۔

تین روزہ موٹر شو میں اسٹریٹ کار سے لیکر لگژری گاڑیاں اور اسپورٹس کاروں کے ماڈلزکی سینکڑوں گاڑیاں موجود ہیں،جنہوں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیاہے۔

لاکھوں اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے Makuhari Messe کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس دنیا بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے جو کہ 13جنوری تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین