• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیاں اسرائیلی تحویل میں، 430 رضاکار گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسرائیلی فورسز نے غزہ جانے والے عالمی صمود فلوٹیلا میں شامل تمام کشتیوں کو روک لیا۔

فلوٹیلا منتظمین کے مطابق 50 سے زائد کشتیوں میں موجود سیکڑوں بین الاقوامی رضاکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ رضاکاروں کی غیر قانونی حراست سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ 

دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ فلوٹیلا میں شامل 430 رضاکاروں کو اسرائیل منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق زیرِ حراست رضاکاروں کو قونصلر نمائندوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید