• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کریم اور دین کی تعلیم دینا شعائر اسلام میں سے ہے، حاجی عمران عطاری

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے نگران محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ بچوں کو قرآن کریم اور دین اسلام کی تعلیم دینا شعائر اسلام میں سے ہےامت نے ہر دور میں اس پر عمل کیا ہےتربیت اور تعلیم کا سلسلہ جو ماں کی گود سے شروع ہوتا ہے اگلا مرحلہ گھر اور مکتب اور پھر معاشرہ کا ماحول ہوتا ہے۔ اگر ہم اس تعلق سے شریعت کی رہنمائی پر غور کریں کہ کس طرح وہ آداب اور اخلاق سے پُر اور بداخلاقی، فواحش و منکرات سے پاک معاشرہ کی تعمیر پر زور دیتی ہے بلکہ ایسے معاشرہ کی تعمیر کا قیام امت مسلمہ کے اجتماعی مقاصد میں سے ایک اہم مقصد اور فریضہ قرار دیاگیا۔ پھر یہ کام محض ایک ثواب کاکام نہیں بلکہ ایک ضروری امر قرار دیاگیااسکی اہمیت بالکل فطری ہے کیوں کہ تمام مخلوقات میں انسان ہی ایسی مخلوق ہے جس کی پیدائش، ذہنی جسمانی نشوونما کا اتنا لمبا عرصہ ہوتا ہے اور اس عرصہ کے ہر مرحلہ میں الگ الگ عوامل نئی نسل کی تربیت و تعلیم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ بچپن میں ماں پھر گھر کا ماحول پھراسکول مکتب اور معاشرہ اور ذرائع ابلاغ۔ اگر ہم اپنی نئی نسل کے تعلق سے اپنی ذمہ داری کوقران و حدیث کی روشنی میں سمجھتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو جہنم کی آگ سےتو ہمیں اپنے رویہ کا بے لاگ، منصفانہ جائزہ لینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد مدنی بریڈفورڈ میں ایک اجتماع میں  کیا جس میں برطانیہ بھر سے ہزاروں فرزندان توحید و عاشقان رسول نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ تقویٰ اہم ہے جو اسے اختیار کرے گا وہ حرام سے بچ جائے گااورتقویٰ پرہیزگاری علم دین سے حاصل ہوتا ہے ،باطنی گناہوں کے بارے میں بھی علم حاصل کرنا ضروری ہے ،جھوٹ ،غیبت ، چغلی،وعدہ خلافی سے بچ کردین اسلام کی خدمت بہت اہم ہے عوام الناس سے ملنا ، ان کے مسائل حل کرنا اور غیبت سے بچنا بہت عمدہ کام ہے، جو بھی نیک کام اللہ عزوجل کی رضا کیلئے کررہے ہیں وہ گناہ سے بچ کر کیا جائے اورجو گناہ کرکے ہورہا ہے وہ دین کا کام نہیں ہے،دین اسلام کا کام کرنیوالے پر لازم ہے کہ وہ ہر کام شریعت کے مطابق کرے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال دعوت اسلامی ہزاروں کی تعداد میں علماء کی ایک بڑی ٹیم تیار کر رہی ہے تاکہ نسل نو کی صحیح معنوں میں تربیت ہو سکے انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ بھی دعوت اسلامی کی تحریک میں شامل ہو کر معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر جامعتہ المدینہ سے درس نظامی کی تکمیل کرنے والے برٹش نوجوانوں جن میں عبداللہ سلیم ولد محمد سلیم ،محمد حماد ولد نذر حسین ،محمد جنید ولد محمد بشیر ،شیراز فاروق ولد محمد فاروق ،محمد بلال رضا ولد محمد جمیل ،خالد حسین ولد مات الہی ،محمد دانیال رضا ولد محمد جمیل اور عدنان مہربان ولد محمد مہربان کی حاجی محمد عمران عطاری اور دیگر علماء نے ان کی دستار بندی کی تقریب کا اختتام درودو سلام اور امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اصلاح و احوال کی اجتماعی دعاوں سے کیا گیا ۔

تازہ ترین