اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان (جی بی)کو آئینی حیثیت سے متعلق تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی‘ گلگت بلتستان میں آرٹیکل 124 کے برعکس کوئی حکم نافذ نہیں ہوسکتا،جی بی اور آزاد کشمیر کی موجودہ حیثیت میں تبدیلی نہیں ہوگی، ان علاقوں کی آئینی حیثیت استصواب رائے سے طے کی جائے ،ا ستصواب رائے تک پاکستان گلگت بلتستان کو حقوق دینے کا پابند ہے‘ گلگت بلتستان کی عدالتوں کو پاکستان میں آئینی اختیارات حاصل نہیں ہیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔