• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال واقعے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

ساہیوال میں ہونے واقعے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق کار ڈرائیور ذیشان کو 10 گولیاں ماری گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 13 سالہ بچی اریبہ کو 6 گولیاں لگیں جبکہ والدہ نبیلہ بی بی کو 4 اور والد خلیل کو13 گولیاں لگیں۔

ساہیوال میں مبینہ مقابلے میں مارے گئے افراد کے لواحقین صدمے سے نڈھال ہیں۔

ڈرائیور ذیشان کے محلے دار اسے دہشت گرد ماننے کو تیار نہیں۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اس کے والد کا انتقال ہو چکا اور والدہ معذور ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے فائرنگ کرکے 3چھوٹے بچوں کے سامنے ماں، باپ ، بہن اور ڈرائیور کو گولیاں مار دیں تھیں۔ کار میں سوار فیملی لاہور سے بورے والا شادی میں جارہی تھی۔

تازہ ترین