• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال فائرنگ میں مرنے والے چار وں افراد کی نماز جنازہ ادا

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونےوالے چاروں افرادکی نماز جنازہ لاہورمیں ادا کردی گئی۔

سانحے کے خلاف لاہور میں فیروز پور روڈ پر ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جو کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر ختم کردیا گیا ۔

سانحے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی میتیں لاہور پہنچائی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی بچے عمیر اور منیبہ جنرل اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں جبکہ چار سالہ ہادیہ کو گھر پہنچا دیا گیا۔

بچوں کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچے ڈرے ہوئے ہیں اور خوف میں مبتلا ہیں ، ابھی واقعے پر بات کرنے کی پوزيشن میں نہیں ہیں۔

واقعے میں زخمی بچے عمیر کو دائیں ٹانگ میں گولی لگی تھی ، گاڑی کے شیشے ٹوٹنے سے منیبہ کا ہاتھ زخمی ہوا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تیرہ سالہ اریبہ کو چند فٹ کےفاصلے سے چھ گولیاں ماری گئیں ۔

بچوں کی والدہ نبیلہ کو چار ، والد خلیل کوتیرہ اورکار ڈرائيور ذیشان کودس گولیاں ماری گئیں۔

نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تازہ ترین