• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر میں گیس پریشر کے ساتھ فراہم کی جائے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں ضلع کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش وپریشر کی شدید کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام پر واضح کیا گیا ہے کہ فی الفور گیس کاپریشربحال کیاجائے پشتون آباد ، افغان مینہ ، افغان درہ ، پشتون مینہ ، مٹھا چوک ،ملا سلام روڈ ، بند پشتون درہ ، خوشحال روڈ ، کاکڑ کالونی ، اچکزئی کالونی ودیگر ملحقہ علاقوں رات اور صبح کے وقت گیس کی مکمل بندش کردی جاتی ہے اور فراہمی کے دوران بھی گیس کا پریشر انتہائی کم رہتا ہے جس کے باعث شہریوں بالخصوص گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بیان میں کہا گیا کہ سردی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپنی کا عوام دشمن طرز عمل کسی صورت قابل قبول نہیں ایک جانب تیز رفتار میٹرز نصب کرکے 30ہزار تک کے بل بھیجے جارہے ہیں تودوسری جانب گیس بھی فراہم نہیں کی جارہی اگرمسئلہ حل نہ ہواتو پارٹی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
تازہ ترین