سانحہ ساہیوال کے 10 روز بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کو نیا خیال آگیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے 7 دستی بم،2 خود کش جیکٹسں تجزیے کے لئے فرانزک ایجنسی کو بھجوا دیں۔
فرانزک ایجنسی ماہرین کے مطابق دستی بموں اور خود کش جیکٹس کا کیا جائزہ لیں؟ کرائم سین محفوظ کیا جاتا تو ان کا تجزیہ کیا جاسکتا تھا۔
فرانزک ایجنسی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے وہ ایس ایم جی رائفلیں جن سے گولیاں چلیں اور گولیوں کے خول اب تک نہیں بھجوائے۔
فرانزک ایجنسی ذرائع کے مطابق متاثرہ کار میں 50 سے زائد گولیاں پیوست ہوئیں جن کے خول تاحال ہمیں نہیں بھجوائے گئے۔
سانحہ ساہیوال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مرنے والے چاروں افراد کو 34 گولیاں ماری گئیں۔