• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ پیکٹ پرنئی تصویری وارننگ تیار، یکم جون سےنافذالعمل ہوگی

اسلام آباد(بلال عباسی) حکومت نے سگریٹ پینے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے سگریٹ پیکٹ پرنئی تصویری وارننگ تیار کرلی ہے جو یکم جون سےنافذالعمل ہوگی، تصویری وارننگ سرطان زدہ منہ کےبجائے گینگرین زدہ پیر کی ہے۔ منگل کو وزارت قومی صحت نے سگریٹ پیکٹ پرنئی تصویری وارننگ تیار کر لی ہے جو کہ تمباکو انڈسٹری کوجاری کر دی گئی ہے، ۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق سگریٹ پیکٹ پرتصویری وارننگ میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں، تصویری وارننگ کے حجم میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین