• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل کو شراب ممنوع قرار دینے کی سفارش موصول

اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کو شراب کو ممنوع قرار دینے کی سفارش موصول ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین سی آئی آئی قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل کو شراب کو ممنوع قرار دینے کی سفارش ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کونسل کے آئندہ اجلاس میں تمام مذاہب کے نمائندوں سے رائے لے کر بحث کی جائے گی۔

قبلہ ایاز نےمزید کہا کہ اجلاس میں شراب سے متعلق ملک میں عائد پابندی کا جائزہ بھی لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کے لئے مسودہ تیاری کے لئے آئین و قانون کی رہنمائی لیں گے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ سود سے متعلق جامع رپورٹ تیار کرچکے ہیں۔

قبلہ ایاز نے واضح کیا کہ سی آئی آئی کا کام علمی سفارشات تیار کرنا ہے ،عمل درآمد کےلئے دباؤ ضرور ڈالا جائے گا۔

تازہ ترین