چینمیں ایک شرارتی بچہ مین ہول کے پاس پٹاخے پھوڑ رہا تھا کہ اچانک پٹاخوں کے باعث مین ہول میں زوردار دھماکا ہوگیا، بچہ بال بال بچ گیا۔
چین کے شہر Chifeng میں ایک خطرناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک بچہ پٹاخوں سے کھیلنے میں مصروف تھا کہ بچے نے جلتے پٹاخے قریب مین ہول میں گرا دیئے اور گیس کے اخراج کے باعث میں ہول میں زوردار دھماکا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے اس خطرناک حادثے میں بچہ بالکل محفوظ رہا البتہ اپنی شرارت کے سبب بے حدخوفزدہ ہوگیا۔