امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ ٹی وی شو کے میزبان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دس سال سے ہاتھ نہیں دھوئے۔
جراثیم کے وجود سے انکاری میزبان کا انکشاف صدر ٹرمپ کو پریشان کرسکتا ہےمیزبان کی بات نے دوکروڑ امریکیوں کی صحت کو داؤ پر لگا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ ٹی وی شو ’فاکس اینڈ فرینڈ‘ کے میزبان پیٹ ہیگ سیٹھ نے امریکا میں نئی بحث کا آغاز کردیا جب انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جراثیم کے وجود سے انکاری ہیں۔
میزبان جراثیم کے وجود سے انکاری اس وجہ سے ہیں کیونکہ جراثیم انہیں نظر نہیں آتے ہیں اس لئے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دس سال سے اپنے ہاتھ نہیں دھوئے۔
ماضی میںعراق میں نیشنل گارڈ کے طورپر خدمات انجام دینے والے ہیگ سیٹھ صدر ٹرمپ کے پسندیدہ رپورٹرزمیں شمار کیے جاتے ہیں،ان کے شو کی وجہ شہرت وائٹ ہاؤس کے ایجنڈے کو فائدہ پہنچانے کے لئے سازشی نظریات کا پرچار تھا تاہم اب میزبان کی ہاتھ نہ دھونے کی بات سے جراثیم سے خوفزدہ صدر ٹرمپ پریشان ہوسکتے ہیں۔
ہیگ سیٹھ نے ایک عشرے سے ہاتھ نہ دھونے کا انکشاف اس وقت کیا جب انہوں نے ایک دن کا باسی پیزاکھایا جسے فریج میں بھی نہیں رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں باسی پیزا کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے زور دے کر کہا کہ واقعی انہوں نے اپنے ہاتھوں کو کبھی بھی نہیں دھویا۔
ہنستے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بیماریوں سے بچنے کےلئے ویکسی نیشن کراتے ہیں تاہم بعد میں ٹوئٹر پر ملے جلے پیغامات دیئے کہ وہ مذاق کررہے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز نے سائنسی حقیقت سے اسلئے انکارکیا کہ وہ فوری اس کے قابل مشاہدہ نہیں۔
امریکاکے ترقی پسند ادارے ”میڈیا میٹرز فار امریکا “کے تجزیے کے مطابق2014میں فاکس نیوز نے موسم سرما میں ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے بارے میں مستندسائنسی حقائق کو مشکوک کرنا چاہا تھا۔
بیماری کے کنٹرول اور روک تھام کے وفاقی مراکز کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ہاتھ دھونا جراثیم کو ختم کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے تاکہ بیماری سے خود کو محفوظ اوراور دوسروں تک جراثیم کے پھیلاؤکوروکا جاسکے۔