اسلام آباد (وقار ستی ) سابق صدر آصف علی زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایک ہی دن میں دو الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جن میں حکومت کے خلاف اپریل کے پہلے ہفتے میں بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں رہنماوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ احتجاجی تحریک میں ن لیگ اور دیگر جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمن ن لیگی قیادت جبکہ زرداری اے این پی اور دیگر سے رابطے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی تحریک کو موثر اور فیصلہ کن بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی ایک سٹیرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا جو لائحہ عمل طے کرنے کے علاوہ احتجاج کے حوالے سے پروگرام ترتیب دے گی۔