• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ مشرق وسطیٰ سے تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، تجزیہ

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) مشرق وسطیٰ کے ایک معروف مطبوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے تعلقات کو اس کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئی شکل میں ڈھالا ہے۔ ’’دی مڈل ایسٹ آئی‘‘ نےایک تفصیلی تجزیئے میں لکھا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشرق وسطیٰ سے پاک فوج کے تعلقات کا آغاز خاموشی کے ساتھ سعودی عرب اور یواے ای سے کر دیا ہے۔ برطانیہ کے رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (آر یو ایس آئی) کے وزیٹنگ فیلو اور کئی ملٹری سٹاف کالجز میں لیکچر دینے والے کمال عالم کے تحریر کردہ تجزیئے میں یہ امر نوٹ کیا گیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان کو نہ صرف اسٹرٹیجک مضمرات کے تحت دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے طور پر دیکھا گیا بلکہ اسے مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے کردار کی اہمیت کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا، کیونکہ جنرل باجوہ نے مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ایک پراکسی کی بجائے پاکستان کو ایک سٹرٹیجک اور مساوی پارٹنر بنایا ہے۔

تازہ ترین