ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے بہادر آباد پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپہ مارکر غیر قانونی طور پر شیشہ کیفے چلانے اور شیشہ پینے والے 7 افرادکو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق روساٹی شیشہ کیفے پر متعدد بار چھاپے مار کر غیرقانونی کاروبار بند کروایا گیا، کیفے کے خلاف اب تک پانچ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 20 شیشے اور فلیور بھی قبضے میں لیے گئے۔
غلام اظفر مہیسر کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی پر متعلقہ ادارے کو بھی خط لکھا ہے، پولیس کا کام غیرقانونی کاروبار ختم کروانا ہے ،سیل کروانا دیگر ادارے کی ذمہ داری ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔