سجاول، سکھر (نامہ نگار، آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سر برا ہ مو لا نا فضل الر حمان نے کہا ہے کہ آج ملک میں جبر کی بنیاد پر حکومت قائم ہے ، عام انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ کو کھلے عام چرایا گیا ، وقت کی بدترین دھاندلی کی گئی ۔ موجودہ حکومت نے پاکستا ن کی معیشت تباہ کر دی ہے اور بھیک مانگی جا رہی ہے، بھارت کی حیثیت نہیں کہ وہ پاکستان سے جنگ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ایک عوا می اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انگوٹھا چھاپ حکومت ہم پر مسلط کر دی گئی ہے ۔ عوامی تائید کے ساتھ ملک کے نظام کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں ۔ انڈے سے ملک کی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی ۔ انڈے اپنے گھر میں ہی رکھیں۔ علاوہ ازیں سجاول مدرسہ قاسمیہ میں آمد کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ـ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا مقصد پاکستان کی نظریاتی اور اسلامی حیثیت کا تحفظ ، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنا اور ملک کو معاشی طور پر بیٹھا دینے کیخلاف آواز اٹھانا ہے۔ ـ