کراچی( جاوید رشید)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) کے سرپرست ِ اعلیٰ و قائد ِ تحریک امان اللہ خان اپنے وفد کی قیادت کرتے ہوے ڈیڑھ ماہ کے عرصے پر محیط گلگت بلتستان کے کامیاب دورے کے بعد بوجہ ِ علالت اپنے دورے کو مختصر کرتے ہوے گزشتہ روز راولپنڈی واپس پہنچ گئے ہیں۔ وفد میں ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین عبدالحمید بٹ ،آزاد کشمیرو گلگت بلتستان زون کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی اور زونل آرگنائزر ایڈوکیٹ توصیف جرال شامل تھے ۔