• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ فریدہ جلال کےنئی فلموںپر تحفظات

Latest News
ممبئی.... لیجنڈری اداکارہ فریدہ جلال نے نئی بھارتی فلموں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ آج کل کی فلموں میں ان کے لیےکوئی کردار تخلیق نہیں کیا جارہا جس سے انھیں بہت مایوسی ہورہی ہے۔

فریدہ جلال کاکہنا تھا کہ ماضی میں انھیں جس طرح کے رول ملتے رہے ہیں اس طرح کے کرداروں کی آج کی فلموں میں شدید کمی ہے۔

انھوں نے ماضی کی اپنی یادگار فلموں’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’پکار‘ اور ’دل تو پاگل ہے‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فلمیں اپنے اچھوتے کرداروں اور کہانی کی وجہ سے شہرہ آفاق ثابت ہوئیں۔انھوں نے کہا کہ وہ آج بھی ایسے ہی لازوال کردارادا کرنے کی متمنی ہیں۔
تازہ ترین