• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام سرور نے چوہدری نثار کو سیاسی بونا قرار دیدیا

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ  چوہدری نثار جیسے سیاسی بونے عمران خان پر بے جا تنقید کرکے اپنا قد اونچا کرنا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں غلام سرور خان نے کہا کہ چوہدری نثار تاریخی شکست کے بعد حواس کھو بیٹھے، حلف نہ اٹھانے پر انہیں صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے بھی فارغ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بونے عمران خان کو بے جا تنقید کا نشانہ بنا کر اپنا قد اونچا کرنے کے چکر میں ہیں، سیاسی یتیم اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیت اور سیاسی بصیرت پر پورا یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ ہوتا تو چوہدری نثار صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھا لیتے، انتخابات میں تاریخی شکست سابق وزیر داخلہ کے غرور و تکبر کا نتیجہ ہے۔

غلام سرور خان نے یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار الیکشن قومی خدمت کے جذبے سے نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور خودنمائی کے لئے لڑتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک عمران خان کی قیادت میں اتحاد و یگانگت کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے مگر یہ بات چند مسترد شدہ سیاستدانوں کو کسی طور ہضم نہیں ہو رہی۔

تازہ ترین