• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشتگردی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے مسلمانوں سے اظہار یکجہی کیلیئے ڈیلاس جسٹس اینڈ پیس سینٹر کی جانب سے ایک اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

کینیڈی میموریل ڈیلاس ڈاؤن ٹائون میں ہونے والے اس اجتماع میں مقامی گرجا گھروں کے پادریوں سمیت ریاست ٹیکساس اسمبلی کے اراکین، ڈیلاس کاؤنٹی کے منتخب نمائندوں اور منتخب ججز نے خطاب کرتے ہوئےکہا مغربی دنیا ایسی نہیں تھی نفرت کی سیاست نے ہر طرف نفرتوں کے حصار قائم کردیئے ہیں جنہیں ہمیں توڑنا ہوگا۔

منتظمین جسمیں ڈیلاس پیس سینٹر کے صدر اور ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی کا کہنا تھا کہ ہمیں محبتوں کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔

پیس سینٹر کے اس اجتماع سے پاسڑز ایرک فول کریٹ، کرین رومستان، ویرونیکا والس، اسٹیٹ رپرزینٹیٹو اینا ماریا ریموز، ڈیلاس کے منتخب جج کلے جنکنگ، میئر ڈیلس کے امیدوار اسکاٹ برجس، اٹارنی شایان الہی، حادی جواد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین