قومی احتساب بیورو( نیب) نےسابق وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ایک اور کرپشن ریفرنس دائر کردیا ۔ ریفرنس میں ایک ارب نو کروڑ مالیت کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائدکیا گیا ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل نیب لاہورکا کہنا ہے کہ کرپشن کیسوں میں میرٹ کی بنیادپرکارروائیاں جاری رکھیں گے۔
ترجمان نیب کے مطابق فواد حسن فواد کیخلاف احتساب عدالت میں دائر دوسرےکرپشن ریفرنس میں ایک ارب 9 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
فوادحسن فوادکوآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 3 اگست 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا،12 اکتوبر 2018 کو انکوائری انویسٹی گیشن میں بدل دی گئی تھی۔
راولپنڈی میں ملزم کے غیر قانونی اثاثہ جات میں 5 کنال کا کمرشل پلاٹ بھی شامل ہے جس کی مالیت تقریباً 50 کروڑ روپے ہے،راولپنڈی میں ہی 3 ارب 85 کروڑروپےمالیت کے 15 منزلہ پلازےمیں بھی ملزم کے شیئرز ہیں۔