لاہور میں کھانوں اور موسیقی کا تین روزہ میلہ اپنے رنگ بکھیر کر اختتام پزیر ہوگیا۔
لاہور لیک سٹی میں کوک میوزک اینڈ فوڈ فیسٹیول میں تیسرے اور آخری روزبھی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،موج مستی کی اورکھابوں کا لطف اُٹھایا۔
حاضرین نے آخری روز گلوکار عاطف اسلم کا کانسرٹ بھی خوب انجوائے کیا۔
شہریوں نے مزے مزے کے کھانوں کے ساتھ معروف گلوکار عاطف اسلم کے شاندار کانسرٹ کوخوب انجوائے کیا ۔
مرد ، خواتین بچوں بڑوں کی بڑی تعداد نے کانسرٹ میں شرکت کرکے میلے کی رونق کو دوبالا کر دیا۔
عاطف اسلم کےمقبول گیتوں پرشائقین بھی جھومتے گاتے اوررقص کرتے نظرآئے۔