دبئی میں پانچویں ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا جسے کینیا کے استاد نے اپنے نام کرلیا۔
دبئی میں منعقد ہونے والی بیسٹ گلوبل ٹیچر کی تقریب میں مشرقی افریقی ملک کینیا سے تعلق رکھنے والے Peter Tabichiنامی سائنس ٹیچر کو شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم نے ٹرافی اور 1ملین ڈالر انعام سے نوازا۔
Peter Tabichiکینیا کے دیہی علاقوں میں غریب بچوں کو بڑھاتے ہیں اور اپنی تنخواہ کا 80 فیصد حصہ غریب بچوں کی تعلیم پر خرچ کرتے ہیں۔
ان کا تعلق مخصوص مسیحی گروپ ’’فرانسسکن ریلیجس آرڈر‘‘ سے ہے اور وہ صرف ایسے بچوں کو پڑھاتے ہیں جو انتہائی محروم طبقے سے تعلق رکھتے ہوں اور ان کے پاس کتابیں خریدنے کے پیسے بھی نہ ہوں اور ان کی کینیا کے دیہی علاقے ناکورو کے گاؤں پوانی میں قائم کیریکو مکسڈ ڈے سیکنڈری اسکول کے طلبا کیلئے غیر معمولی خدمات پر انہیں شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
واضح رہے ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ پانچ سال سے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں بہترین کارکردگی پراستاد کو منتخب کیا جاتا ہے۔
اس اعزاز کے حصول کیلئے 179ممالک سے تعلق رکھنے والے دس ہزار سے زائد اساتذہ نے درخواستیں دی تھیں ۔