محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بالائی علاقوں میں موسم ابرالود ہےجبکہ بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد موسم سرد ہوگیا۔
مری اور گردونواح میں موسم جزوی ابرآلود ہونے ساتھ سردہوائیں چل رہی ہیں۔
گلگت بلتستان،آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہےجبکہسندھ کے بیشتر شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم خنک ہوجاتا ہے۔