• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹیکن سٹی کے مقامی جریدے کی تمام 11 خواتین احتجاجاً مستعفی

ویٹیکن سٹی کے مقامی جریدے کے مرد ایڈیٹر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جریدے میں کام کرنے والی تمام 11خواتین احتجاجاً مستعفی ہو گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ویٹیکن اخبار کے ویمن چرچ ورلڈ نامی ماہانہ میگزین کی خواتین اسٹاف نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خواتین کا موقف ہے کہ نئے ایڈیٹر کے زیر نگرانی انہیں کام کرنے کی آزادی نہیں دی جارہی اور انہیں ایک مرد کے زیر اثر رکھا جا رہا ہے۔

ایڈیٹر نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کی ہے، موجودہ ایڈیٹر کو 3ماہ پہلے اچانک سابقہ ایڈیٹر کی جگہ مقرر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین