فیس بک کی انتظاميہ نے ’مشکوک رویے‘ کو بنیاد بناتے ہوئے ڈھائی ہزارسے زائد اکاؤنٹس اور پیجز بند کر دیئے۔
خبرایجنسی کےمطابق فیس بک انتظاميہ نے مجموعی طور پر 2,632 پيجز، اکاؤنٹس اور گروپس بند کیے۔
متاثر ہونے والے ان اکاؤنٹس کا تعلق ایران، مقدونيہ، روس اور کوسوو سے ہے۔
بند کیے گئے 513 اکاؤنٹس کا ایران سے جبکہ 1ہزار 907 اکاؤنٹس کا تعلق روس سے ہے۔
يہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کو بند ان پر موجود مواد کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے ’غیر معمولی رویے‘ کی بنیادپر کیا گیا ہے۔