• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلغراد میں چمچماتی گاڑیوں کا رنگا رنگ میلہ


سربیا کے دارالحکومت بلغرادمیں سالانہ آٹو شوکی رعنائیاں عروج پر ہیں جس میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ہیں۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی اس رنگا رنگ آٹوشو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے درجنوں ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرررہی ہیں۔

ورچوئل ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی گنا مزید دلکش انداز میں نت نئی گاڑیوں کی رونمائی سے سجایہ رنگا رنگ موٹر شو کئی ر وز تک جاری رہنے کے بعد30مارچ کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔

تازہ ترین