پشاور میں شوہر نے شادی کی تقریب میں خاتون کے سر سے دوپٹہ گرنے پر بیوی کے سر کے سارے بال کاٹ دیئے۔
شوہر نے اپنی بیوی کو معمولی تکرار پر اس کے سر کے بال کاٹنے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جھگڑا شادی کی تقریب میں سر سے دوپٹہ گرنے پر شروع ہوا تھا، جس پر شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ رپورٹ کرنے کی صورت میں شوہر نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں، ملزم کی تلاش جاری ہے۔