• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا کراچی کیلئے نیا ماسٹر پلان کیا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کا نیا ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کیا کراچی کی قسمت کھلنے والی ہے؟ کیا کراچی کے برسوں پرانے مسائل حل ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے؟ وفاقی حکومت نے کراچی کا نیا ماسٹرپلان بنانے کافیصلہ کر لیا۔

ذرائع کےمطابق کراچی کے نئے ماسٹر پلان کے تحت گرین لائن بس منصوبہ فعال کرنے کے لیے 8 ارب روپے دیئےجائیں گے، ٹرانسپورٹرزکوپانچ سونئی بسیں خریدنے کیلئے آسان قرضہ بھی ملے گا، کے فور منصوبے کی 50 فی صد رقم وفاق دے گا۔

ذرائع کےمطابق ماسٹر پلان 2047ء اور کراچی پیکیج کے تحت تعطل کا شکار گرین لائن بس منصوبہ فعال کرنے کے لیے 8ارب روپے جاری کیے جائیں گے، کراچی کے لیے نئی ٹرانسپورٹ اسکیم متعارف کروائی جائے گی، جس کے تحت ٹرانسپورٹرز کو 500 نئی بسیں خریدنے کے لیے آسان قرضہ دیا جائے گا۔

عام شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کا لوڈ کم کرنے کے لیے لیاری ایکپریس وے کو ہیوی ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا، لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک کو بہتر بنانے کے لیے 2 ارب روپے کا خصوصی فنڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے دوبارہ جاپانی کمپنی جائیکا سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صاف پانی کی فراہمی کے لیے کراچی کے 6 اضلاع میں شمسی توانائی کے 200 آر او پلانٹ لگائے جائیں گے، کے فور کی نئی لاگت کے 50 فیصد فنڈز بھی وفاقی حکومت دے گی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کو تاریخی شکل میں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلےمیں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، تاریخی شکل میں بحالی کیلئے عالمی بینک کی مدد حاصل کرلی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں لیاری، کھارادر، صدر، برنس روڈ اور ڈینسو ہال کے علاقے شامل ہیں، منصوبے پر عملدرآمد کے لیے کمشنر کراچی کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

یہ کمیٹی 15 روز میں سفارشات وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کرے گی، وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین