• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ میں تین روزہ اسنو فیسٹیول


سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تین روزہ سنو فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔

پورے ملک میں جہاں موسم تبدیل ہو رہا ہے وہی برفیلی وادی ملم جبہ میں اب بھی چاروں برف ہی برف ہی برف نظر ارہی ہے، ایسے میں ضلعی حکومت سوات کی جانب سے حسین وادی میں سنو فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح پہنچ رہے ہیں۔

سکینگ مقابلوں میں 4 ٹیموں کے 20 کھلاڑی شریک ہیں جو کہ سلالم، جائینٹ سلالم اور فری ڈاون ہل کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ضلعی ناظم محمد علی شا کہتے ہیں کہ سوات امن کا گہوارہ ہے،پوری دنیا سے لوگ ائیں، پاکستان سے لوگ ائیں اور یہاں کا امن، خوشحالی، اور مہمان نوازی دیکھیں اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو جائیں۔

ملم جبہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے شمال کی جانب 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں سکینگ ریزارٹ، چیئر لفٹس، اور گھنے جنگلات سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین