• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا اور ماساچیوسیٹس کے ساحل پر 13؍ ڈولفن مچھلیوں کی لاشیں برآمد، الزائمر کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا اور ماساچیوسیٹس کے ساحل پر ایسی 10؍ سے زائد ڈولفن مچھلیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن کے الزائمر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، جس سائنسدان نے یہ انکشاف کیا ہے ان کا ماننا ہے کہ یہ انسانوں کیلئے ایک وارننگ ہو سکتی ہے، الزائمر کی وجہ سے دماغ کے ایک مخصوص حصے پر داغ بن جاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی ڈولفن کا جائزہ لینے والی ٹیم نے ان کے جسم سے زہریلا ماحولیاتی مواد BMAA بھی برآمد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بلیو گرین الگی بلومز کی وجہ سے پیدا ہونے والے اس نیورو ٹاکسن (دماغ کو متاثر کرنے والا زہریلا مواد) کی باقیات سمندری حیات کی خوراک سے ملی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈولفن مچھلیوں نے مسلسل ایک ہی نوعیت کا کھانا کھایا ہوگا جس کی وجہ سے انہیں الزائمر جیسی بیماری لاحق ہوئی۔
تازہ ترین