• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسپورٹس راؤنڈ اپ، قومی گیمز پشاور منتقل،بلال اسنوکر چیمپئن بن گئے

اسپورٹس راؤنڈ اپ، قومی گیمز پشاور منتقل،بلال اسنوکر چیمپئن بن گئے
آل کراچی بینظیر بھٹو فٹبال ٹور نامنٹ کے اختتام پر مہمان خسوصی ملک فیاض اعوان کے ساتھ فاتح ٹیم کا گروپ

قومی گیمز بلا آخر کوئٹہ سے پشاور منتقل ہوگئے، بلوچستان میں ان کھیلوں کی میزبانی کے لئےکئی بار کے التواء کے باوجود تیاری مکمل نہیں ہوسکی تھی جس کے باعث پی او اے کا یہ سخت فیصلہ کرنا پڑا، اب یہ گیمز رواں سال اکتوبر میں ہوں گے، جس کا مقصد فیڈریشنز کو دسمبر میں کھٹمنڈو میں ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز سے قبلسائوتھ ایشین گیمز کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے، لاہور میں ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا ،اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر) عارف حسن نے کی، پی او اے کے سکریٹری خالد محمود نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سے میزبانی واپس لینے کا فیصلہ وہاں تیاری اور گیمز وینیوکی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے مجبوری میں کیا گیا ہے،بلوچستان کو اگلے گیمز کی میزبانی دے دی گئی ہے،اجلاس میں رواں سال ہونے والے پی او اے کے اگلے چار سال کی مدت کے لئے ہونے والے انتخابی کمیشن کابھی اعلان کیا گیا جس کا سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) قاضی احسان اللہ، منظور الحسن، خالد حسین، سعید اقبال، علی رضا ایڈوکیٹ اور پرویز احمد شامل ہیں، الیکشن ایپلیٹ ٹربینول میں محمد حنیف ایدوکیٹ چیئرمین، کرنل( ر) مدثر اصغر، علی رضا ایڈوکیٹ کو رکھا گیا ہے، 16انفرادی ارکان میں سابق قومی ہاکی کپتان سمیع اللہ کو تبدیل کردیا گیا ہے، دو نئے ارکان میں شگفتہ ملک اور افتخار احمد تبسم کو شامل کیا گیا ہے، دیگر ارکان میں سابق عالمی ا سکواش چیمپین جہانگیر خان، سابق ہاکی کپتان اصلاح الد ین صدیقی، نوید عالم، حافظ سلیمان بٹ، سید محمد عابد قادری، احتشام الحق، فاطمہ لاکھانی، وینا سلمان مسعود، بیگم عشرت اشرف، عندلیب سندھو،سمیرا ستار،شمیم اخیر،امبرین افتخار ملک،نرگس رحمت اللہ،شامل ہیں، اجلاس کو بتایا گیا کہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کا کے پی کے سے انضمام ہوگیا ہے ، اجلاس میں سندھ اولمپک کی نمائندگی احمد علی راجپوت، سید محفوظ الحق، وسیم ہاشمی،آصف عظیم نے کی ٭پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ہے، تاکہ انہیں فیڈریشن کے مالی مسائل اور قومی ہاکی میں بہتری کے لئے حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا جاسکے، پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پی ایچ ایف کے عہدے داروں نے بین الصوبائی رابطے کی وزارت سے بھی رابطہ کیا ہے ،تاہم وزارت کی جانب سے تاحال کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ہے، پی ایچ ایف کے حکام وزیر اعظم کوڈومیسٹک ہاکی کے حوالے سے اپنے پلان، پاکستان سپر ہاکی لیگ کے منصوبے ، قومی کھلاڑیوں کی بے روزگاری کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی گرانٹ میں اضافے کے بارے میں اپنی تجاویز سے بھی آگہی دیں گے٭آسٹریلیا کے خلاف جمعے کو دبئی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے دو کھلاڑیوں عابد علی اور سعد علی کو ون ڈے کیپ دی، ڈیبیو کرنے والے25سالہ سید سعد علی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں،ملیر کھوکھرا پار میں ان کے گھر پر جشن کا سماں نظر آیا، اہل محلہ نے ان کے اہل خانہ کو مٹھائی کھلائی،سعد علی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے منیجر اعظم خان کے کلب پاکستان اور عالم گیر جیم خانہ سے کر کٹ میں آگے آئے، ان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمرنے بھی خاصی حوصلہ افزائی کی، پی ایس ایل میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندر کا حصہ رہے ہیں،31سالہ عابد علی لاہور میں پیدا ہوئے، انہوںنے پاکستان انڈر19پاکستان اے ٹیم کی بھی نمائندگی کی، حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد حسنین نے پہلی ون ڈے انٹر نیشنل وکٹ ایرون فنچ کی حاصل کی ٭ 44ویں قومی جوبلی انسورنش اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد بلال نے اسجد اقبال کو8.4سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا، فائنل 15فریمز پر مشتمل تھا، جس کے اختتام پرفاتح کھلاڑی کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے جبکہ رنراپ کو 50ہزار روپے دئیے گئے، اسجد اقبال کو 139کا ہائیسٹ بریک کھیلنے پر دس ہزار روپے بھی دئیے گئے٭ نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام حیدرآباد مارشل آرٹس فیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکریٹری، ایونٹ آرگنائزرز اور آفیشلز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی، سیکریٹری پرویز احمد شیخ،حیدرآباد مارشل آرٹس فیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد فیصل خان، سلمان حیدر جعفری، عبدالرئوف بھٹی، ابوالحسن چوھان، راحیل احمد صدیقی اورآرگنائزر محمد بخش نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت تھے ٭ اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاونڈیشن کے زیر اہتمام 24ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کا آغاز یکم رمضان سے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی پر ہوگا ،سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیرمین ہونگے جبکہ ایم پی اے سندھ ڈاکٹر عمران علی شاہ کمیٹی کے سرپرست ہونگے۔ نصرت فہیم ٹورنامنٹ ڈایکٹر، ایس عمران حسین زیدی کو ٹونامنٹ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی کے دیگر اراکین میں عتیق الرحمن، فیصل شیخ ، شاہد علی خان شامل ہیں٭ سندھ ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے یوم پاکستان کے موقع پر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی تھے ، فائنل مقابلہ صائم عدنان نے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے نام کی‘ بعد ازاں شہزاد پرویز نے ایڈمنسٹریٹر انجم حسین زیدی‘ سیکریٹری ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن سلیم احمد اور اظہار خورشید کے ہمراہ کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے ٭ راولپنڈی میں کھیلی گئی 12 قومی بائولنگ چمپئن شپ کا ٹائٹل سجاد نے اپنے نام کر لیا جبکہ اعجاز الرحمن نے دوسرے نمبر پر رہے، مینز ڈبلز کا ایونٹ احمر اور علی سوریا،ایمچر ایونٹ میں فہد،ڈیف ایونٹ میں خرم، خواتین ایونٹ میں روشی اور انڈر12- ایونٹ میں دنیال اعجاز نے کامیابی حاصل کی جبکہ میڈیا کا ایونٹ شاہ خالد نے جیتا۔ چمپئن شپ کے اختتام پر سیکورٹی انچارج کرنل(ر) نعیم بھٹی، پاکستان بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اعجاز الرحمن نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورنقدکیش انعامات تقسیم کئے ٭فاطمہ جناح خواتین ہاکی لیگ کے ڈی اے نےحیدر آباد کو سے 6 گول سے مات دے کر جیت لی،فاطمہ زہرا نے ہیٹ ٹرک بنائی جبکہ ماہین،مومل اور انشراح نے 1، 1 گول کیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے عبدالناصر نے انعامات تقسیم کیے، مہک یاسین اور دعا خان مشترکہ طور پر بیسٹ پلیر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائیں جبکہ فاطمہ زہرہ ٹاپ اسکورر رہیں،اس موقع اسما علی شاہ،ناہیدفاطمہ اورحیدر حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے٭ پااکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے لئےڈراز کو حتمی شکل دے دی ہے،ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں،کراچی کو گروپ بی میں پنڈی، میر پور خاص،اور فاٹا کے ساتھ رکھا گیا ہے، گروپ اے میںاسلام آباد ،کوہاٹ ،سرگودھا ،مردان شامل ہیں، کراچی ٹیم کے فائل ٹرائلز آٹھ اپریل کو ہوں گے ٭ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ غربی کے اشتراک اور کراچی پورٹ ٹرسٹ شعبہ اسپورٹس کے تعاون سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اسپورٹس کمپلیکس پر یوم پاکستان کے موقع پر گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال فیسٹیول میچز منعقد کئے گئے گرلز کا مقابلہ فاطمہ جناح الیون نے رعنا لیاقت علی خان الیون کو شکست دیکر جیت لیا، بوائز میں قائد آعظم الیون نے شہید ملت لیاقت علی خان الیون کو 34-30سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہار بر عبدالرحیم قریشی نے اسپورٹس فار لائف کی جانب سے انعامات تقسیم کئے اور اعلان کیا کہ اپریل کے آخری ہفتے میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،کرنل سید بصیر عالم ،شاہدہ پروین کیانی ، اسپورٹس فار لائف کے سیکریٹری شہزاد رضوی ،عبدالناصر ،انجینئر سید محفوظ الحق اور محمد یعقوب نے بھی خطاب کیا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین