• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون آبادچوری کی4ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں‘ڈی آئی جی کوئٹہ

‏کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں پشتون آباد واقعے کی تحقیقات کیلئے چار ٹیمیں کام کر رہی ہے جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گئے تاجر برادری سے بھی مکمل رابطے میں ہیں یہ بات انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پشتون آباد میں چوری کا واقعہ افسوسناک ضرور ہے لیکن ہم اس کاہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں غفلت پر ایک ایس ایچ او اور ایک ایڈیشنل ایس ایچ اوجس کے پاس ایس ایچ او کا چارج تھا کو معطل کر کے محکمانہ انکوائر ی شروع کر دی ہےجبکہ اس دن جو افسر ضلع گشت پر تھا اسے بھی شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے یہ کہنا کہ پولیس خاموش ہو گئی غلط ہے کوئٹہ شہر میں اسی پولیس نے جو کارنامے کئے وہ بھی سب کے سامنے ہیں ذمہ داروں کو ہر صورت میں سزاء ملے گی انہوں نے کہا کہ شہر میں پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ایگل اسکواڈبھی معمول کے مطابق گشت کررہاہے۔
تازہ ترین