• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی ٹیم شہبازشریف کی رہائش گاہ سے روانہ

نیب کی ٹیم بغیر کسی کو گرفتار کیے ماڈل ٹاؤن شہبازشریف کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کے گھر سے واپس روانہہوگئی ہے جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز اب بھی گھر پر موجود ہیں۔

مسلم لیگ نون کا کہنا ہے کہ لاہورہائی کورٹ اپنے فیصلے میں قرار دےچکی کہ نیب حمزہ شہباز کو گرفتارکرنے کی صورت میں 10 دن پہلے اطلاع دے۔

اس کے علاوہ حمزہ شہباز کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم کا چھاپا اور گرفتاری ہائی کورٹ کے حکم کی منافی ہوگا، ہائی کورٹ کا حکم ہےکہ گرفتار سے 10 روز پہلے آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔

ترجمان حمزہ شہباز کے مطابق حمزہ شہباز کی گرفتاری قانونی طور پر نہیں کی جا سکتی، عدالتی حکم موجود ہے۔

دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم کو ماڈل ٹاون میں مزاحمت کا سامنا ہے، ن لیگی کارکن مزاحمت کررہے ہیں جبکہ نیب کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین