شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سکھر سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی ہندو لڑکی آرتی کماری نے اسلام قبول کرکے مسلمان کلاس فیلو کے ساتھ نکاح کرلیا، نو مسلم علیزہ فاطمہ کا آج عدالت میں پیش ہوکر جج کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کا امکان ہے۔
شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کی کمیسٹری ڈیپارٹمنٹ کی ہندو طالبہ آرتی کماری نے الجامعتہ اسلامیہ مدارس خیرپور میں اسلام قبول کیا جس کا اسلامی نام علیزہ فاطمہ رکھا گیا ہے۔
علیزہ فاطمہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد کلاس فیلو حسنین پٹھان کے ساتھ نکاح کرلیا،نو مسلم علیزہ فاطمہ کی جانب سے آج عدالت میں پیش ہوکر جج کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ طالبہ آج یونیورسٹی سے واپسی پر لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نےپولیس کو درخواست دی تھی جس میں حسنین پٹھان پر اغوا کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا پولیس نے طالبہ کی بازیابی کیلئے کارروائی کرتے ہوئے حسنین پٹھان کے گھر پر کارروائی بھی کی تھی۔