• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی کی سبزی وفروٹ مارکیٹ میں آج صبح ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔

ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دھماکے میں کسی خاص کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ضیاء اللہ لانگو نے یہ بھی کہا کہ دشمن چھپ کر وار کرتا ہے، اپنے شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو اسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

واضح رہے کہ ان کے برعکس ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد آلوؤں کی بوری میں رکھا گیا تھا، بوری کی لوڈنگ کے دوران یہ دھماکا ہوا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اس دھماکے کے ذریعے دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین