پیرس : ہیریٹری اگنیو
لوٹ مار کرنے والوں کے متعدد دکانوں کی توڑ پھوڑ اور مرکزی پیرس میں ریستوارن کو آگ لگانے کے ساتھ حکومت مخالف مظاہروں کا ایک اور ہفتہ کا اختتام، مظاہرہ میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ایک نئے دباؤ کے تحت آگئے ہیں۔
پیلی جیکٹس والوں کے چیمپس ایلسے پر مسلسل آٹھویں ہفتہ مظاہرے کے فسادات میں بدلنے نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو اسکیننگ کی چھٹیوں کو مختصر کرنے اور دارالحکومت واپس آنے پر مجبور کردیا۔ پرتشدد مظاہروں کے ان کی گذشتہ برس کے آخر میں شروع ہونے والی اصلاحات کی تحریک کے پٹڑی سے اترنے کے خطرے سے دوچار ہونے کے بعد صدر نے پنشن میں اضافے اور ملازمت میں فوائد اور ٹیکس اور پبلک سروس پر ملک بھر میں بحث کے ساتھ نئے سرے سے سیاسی ابتدا کی۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ بحث عوامی غضب کو ختم کرنے میں ناکام رہی اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کی امن و امان کی صورتحال کی خرابی کی مذمت کے ساتھ ہفتے کو ہونے والے واقعات نے انہیں دوبارہ دفاعی پوزیشن پر رکھ دیا۔
ایمانوئیل میکرون نے پہاڑوں سے اپنی واپسی پر ہفتہ کے روز وزراء کے ساتھ ہنگامی اجلاس میں کہا کہ چیپمس ایلسے پر آج جو ہوا وہ محض مظاہرہ نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایونیو پر جو تمام لوگ موجود تھے وہ اس سازش میں شریک تھے۔ نومبر سے اب تک کافی کام کیے جاچکے ہیں تاہم آج سے پتہ چلتا ہے کہ ان معاملات پر ہم وہاں نہیں ہیں۔ مجھے جلد از جلد سخت فیصلے کرنا ہوں گے تاکہ ایسا نہ ہو۔
وزیراعظم اڈور فلپ اور وزیرداخلہ کرسٹوفر کاسٹر اتوار کو بعد ازاں نئے سیکیورٹی اقدامات پر بحث کرنے کی وجہ سے تھے۔
فیول ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف پیلی جیکٹ تحریک آن لائن احتجاج کے طور پر شروع ہوئی تاہم جلد ہی زیادہ ٹیکسوں، معیاری زندگی میں کمی اور خود صدر کے خلاف جلد ہی بڑے پیمانے پر بغاوت میں تبدیل ہوگیا۔ گزشتہ سال دسمبر میں ایمانوئیل میکرون نے مظاہرہ کو ختم کرنے کے ارادے سے 10 ارب یورو کے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا اور جنوری میں ملک بھر میں مشاورت کے حصہ کے طور پر فرانسیسی عوام کے مسائل کو سننے کیلئے ملک بھر کا دورہ کیا ۔
ابتدائی علامات موجود تھیں کہ مئی میں یورپی انتخابات سے دو ماہ قبل عظیم بحث ایمانوئیل میکرون کی اہم کامیابی تھی۔ ہفتہ کو ہونے والے تشدد سے قبل رائے عامہ سے ظاہر ہوا کہ انہوں نے نومبر میں پیلی جیکٹس والوں کے پہلے مظاہرہ کے بعد انہوں نے اپنے ہونے والے تمام نقصان کو پورا کرلیا تھا۔
دی رپبلکن کے سربراہ لارنٹ ویوکیز نے ٹوئٹر پر کہا کہ مزید تشدد کا ہفتہ جس نے ہمارے دارالحکومت کے مرکز میں بگاڑ کا موقع دیا۔ یہ ردعمل کا وقت ہے۔ یہ عمل کرنے کا وقت ہے۔
پیرس کی سوشلسٹ میئر این ہڈالگو نے پیرس کے تحفظ اور وہ بحران سے باہر نکلنے کے منصوبے کے اقدامات پر بات چیت کرنے کیلئے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ کے ساتھ ملاقات کیلئے پوچھا۔
کنسلٹنسی ایسٹرس میں ماہر اقتصادیات نکولس بوزو نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حکومت غیر مؤثر ہے خاص طور پر وزیرداخلہ کرسٹوفی کاسٹنر چڑھائی کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فسادات کی اقتصادی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔