• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک قطر تکافل گروپ ، 120ملین روپے بعد ازٹیکس منافع کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک قطر تکافل گروپ نے 31دسمبر 2018ء کو ختم ہونے والے سال میں 120ملین روپے بعد ازٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے ۔ اس بات کا اعلان بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت پاک قطر تکافل گروپ کے چیئرمین شیخ علی عبداللہ التھانی نے کی ۔ میٹنگ میں پاک قطر تکافل گروپ کے مستقبل کی منصوبہ بندی پر بھی غورکیا گیا۔یاد رہے کہ پاک قطر تکافل گروپ میں پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل کمپنیاں شامل ہیں۔ پاک قطر تکافل گروپ کا مجموعی ٹرن اوور 8.5ارب روپے رہا جبکہ شرکاء تکافل فنڈ نے 143ملین روپے کا خالص سرپلس حاصل کیا ہے۔

تازہ ترین