• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پنجاب حکومت بارش سے متاثرہ کسانوں کو ریلیف دے‘‘

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت موجودہ صورت حال میں بارش سے متاثرہ کسانوں کو ریلیف دے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں نے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ کر دیں، حکومتی ارکان میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جاکر کسانوں کی ڈھارس بندھا سکیں۔

چوہدری منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور ژالہ باری نے گندم اور مکئی کی فصلیں تباہ کر کے کسانوں پر قیامت ڈھا دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ حکومت اس معاملے پر مکمل طور پر خاموش ہے، اگر یہی حکومت رہی تو وہ وقت دور نہیں جب فاقہ کش کسان اور مزدور سڑکوں پر ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت موجودہ صورت حال میں کسانوں کو ریلیف دے۔

تازہ ترین